پنجاب کا مقابلہ صرف بلوچستان کر رہا ہے ،سرفراز بگٹی اچھا کام کر رہے ہیں ، عمر چیمہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے سینئر صحافی عمر چیمہ نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کا کسی سے مقابلہ نہیں، اگر کوئی پنجاب کا مقابلہ کر رہا ہے تو وہ بلوچستان ہے اور سرفراز بگٹی اچھا کام کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں ڈنڈہ چلانا بہت ضروری ہے،مذاکرات سے قبل طاقت ضرور دکھانی چاہیے،کوئٹہ میں 2900 سیکیورٹی کیمرے نصب ہورہے ہیں،سرداروں کے غیر ضروری پروٹوکول پر تعینات پولیس اہلکار واپس بلالیے گئے ہیں،800 سے زائد کرپٹ پولیس اہلکار فارغ کردیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں