کوئٹہ میں سرکاری نرخنامہ ہوا میں اڑا دیا گیا ، ایل پی جی کے من مانے ریٹ وصول کئے جارہے ہیں ،عوامی حلقے

کوئٹہ (انتخاب نیوز)عوامی حلقوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ،ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 255روپے فی کلو ہے جبکہ دکاندار 380سے 430روپے تک وصول کر رہے ہیں جبکہ بعض مقامات پر 480وصول کئے جارہے ہیں ۔پرائس کنٹرول کمیٹی کوئٹہ شہر میں سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں