ایف بی آر اکتوبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 156 ارب روپے کی کمی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اکتوبر 2026 کے لیے مقررہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ایف بی آر نے اب تک 1ہزار 131 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 975 ارب روپے جمع کیے ہیں اس طرح 156 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے۔آج ہفتے کے روز مخصوص ٹیکس دفاتر اور بینک برانچیں کھلی رہنے سے مزید 40 ارب روپے وصول ہوں گے۔ اس صورتحال میں ماہانہ ہدف میں تقریباً 116 ارب روپے کی کمی رہنے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments


