کوئٹہ ، بروری روڈ اور قلعہ محمد حسنی میں بجلی کی عدم فراہمی، علاقہ مکین شدیدمشکلات سے دوچار

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بروری روڈ کے علاقے قلعہ محمد حسنی میں بجلی کی عدم فراہمی علاقہ مکینوں کیلئے جان کا عذاب بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی طویل بندش کے مسئلے پر علاقہ مکینوں نے واپڈا حکام کو شکایات درج کرائی مگر حکام کی جانب سے عدم توجہ کا منظر پیش کیا گیا۔ واپڈا حکام کی لاپرواہی کے باعث علاقہ مکین شدید گرمی میں بجلی کی فراہمی سے محروم رہے۔ بعد ازاں درجنوں مرتبہ شکایت درج کرانے کے بعد بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں