پنجگور میں کالے یرقان کے 173کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف

پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈآکٹر عابد ریکی نے صحافی حضورِ بخش قادر سے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ راہی نگور پنجگور میں جون جولائی آگست2026 میں کالے یرقان کے 173کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجگور کے علاقے راہی نگور میں ہیپاٹائیٹس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے،جون 26 میں ہیپاٹائیٹس کے مختلف کیسز رپورٹ ہوئے تھے ان میں سے کچھ مریضوں کے علاج کراچی اور دوسرے علاقوں سے شروع کئے گئے تھے اب تک دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم محکمہ صحت یا آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی راہی نگور میں ہیپاٹائیٹس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پنجگور نے نوٹس لے کر محکمہ صحت کی ٹیموں کو فوری طور پر اقدامات کی ہدایت جاری کردی ہے۔یہ ایک وبائی مرض نہیں ہے مرد سے بیوی اور بچوں کو منتقل ہوسکتا ہے اس کا حل احتیاطی تدابیر ہے کوئی متاثر ہے اس کا ٹیسٹ ہوتا ہے اس کے بعد ویکسین اور پھر ادویات دی جاتی ہے راہی نگور بیسک ہیلتھ یونٹ پی پی ایچ آئی کے ماتحت ہیں اس لیے محکمہ پی پی ایچ آئی کے اشتراک سے ڈپٹی کمشنر پنجگور کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت کی ٹیم علاقے میں روانہ کردیے ہیں علاقے کے لوگوں کا دو بارہ اسکریننگ کرینگے اس سلسلے میں کوئٹہ سے بھی تشخصکی مزید کٹ منگوائیگئی ہیں دوسری جانب تاحال اس حوالے سے پی پی ایچ آئی کا موقف سامنے نہیں آیا ہے پی پی ایچ آئی کے ذمہ داران کو چاہیے تھا کہ مقامی میڈیا کو حقائق سے آگاہ کرتے توجہ سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن کی حوصلہ افزائی نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں