نوشکی، رات کی تاریکی میں کرفیو کے دوران چوروں نے گوشت مارکیٹ میں نایاب پرندوں کی دکان کا صفایا کر دیا

نوشکی (آن لائن) نوشکی میں رات کی تاریکی میں کرفیو کے دوران چوروں نے گوشت مارکیٹ میں نایاب پرندوں کی دکان کا صفایا کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ رات کرفیو کے موقع پر نوشکی گوشت مارکیٹ میں چوروں نے دکان کا تالا توڑا اور قیمتی پرندے جیسے تیتر بٹیر چکور اور قیمتی مشہدی پرندے، لوہے کے پنجرے اور دیگر سامان سمیت تقریباً 7 سے 8 لاکھ روپے مالیت کا اپنے ساتھ لے گئے دکاندار مشتاق جمالدینی کا کہنا ہے کہ "یہ دکان ہی میرے بچوں کے رزق کا سہارا تھی۔ کئی سال کی محنت ایک رات میں لٹ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں