کوئٹہ، سردار عبدالرحمن کھیتران کا عالمی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو خراجِ تحسین

کوئٹہ (آن لائن) سردار عبدالرحمن کھیتران نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر ملک بھر بالخصوص بلوچستان کے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے مستقبل کے معمار ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی اور خوشحالی کی بنیادی شرط ہے، جبکہ اساتذہ کی محنت اور رہنمائی ہی روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ بلوچستان کی ترقی کے لیے معیاری تعلیم کا فروغ ناگزیر ہے اور ہر بچے تک تعلیم کی رسائی یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ استاد طلبہ کو صرف علم ہی نہیں دیتا بلکہ ان کی شخصیت اور کردار بھی تشکیل دیتا ہے۔ اساتذہ کو ضروری سہولیات اور سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوان بلوچستان کا روشن مستقبل ہیں، جبکہ تعلیم میں سرمایہ کاری دراصل مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ مضبوط تعلیمی نظام ہی ایک ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرے کی ضمانت بن سکتا ہے۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ اساتذہ کا احترام پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ حکومت، والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کو تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کے مقام و مرتبے کو بلند کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر بلوچستان سمیت ملک بھر کے تمام اساتذہ کی خدمات، محنت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں