پرامن و جرائم سے پاک ماحول کی فراہمی بلوچستان پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، آئی جی محمد طاہر
کوئٹہ(این این آئی) آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انہیں پ±رامن و جرائم سے پاک ماحول کی فراہمی بلوچستان پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے پولیس افسران اور اہلکار اپنے فرائض پوری ذمہ داری سے سرانجام دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ کے دورے کے موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سہیل خالد، ایس ایس پی پشین کیپٹن (ر) نوید عالم سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کو ڈی آئی جی پولیس ڑوب نے علاقے کی سکیورٹی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان نے پولیس افسران کو شہریوں کے تحفظ امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے مو¿ثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔قبل ازیں قلعہ سیف اللہ پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پولیس بلوچستان کو سلامی پیش کی۔ انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا۔بعد ازاں آئی جی پولیس بلوچستان نے قلعہ سیف اللہ دورے کے موقع پر پولیس اسٹیشن بوستان کا معائنہ کیا اور پولیس جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے تھانے کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔


