مائنز ہیلتھ اینڈ سیفٹی بل پر بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، تحفظات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ کان کنی و معدنی ترقی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی غلام دستگیر بادینی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی، میر محمد صادق عمرانی، زابد علی ریکی اور خیر جان بلوچ نے شرکت کی، جبکہ سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، محکمہ کان کنی و معدنی ترقی، محکمہ قانون اور صوبائی اسمبلی کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بلوچستان مائنز ہیلتھ اینڈ سیفٹی بل 2026ء پر غور کیا گیا اور اس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ لینڈ اونرز اور متعلقہ محکمہ کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے جلد ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ تمام تحفظات کو باہمی مشاورت سے دور کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں