چاغی، کوئٹہ جانے والے کانوائے پر مسلح افراد کا حملہ، ڈی ایس سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے
چاغی(آن لائن) دالبندین چارسر کے مقام پر کوئٹہ جانے والے کانوائے پر مسلح افراد کا حملہ، ڈی ایس پی ارباب علی لاشاری سمیت تین اہلکار معمولی زخمی ضلع چاغی کے علاقے چارسر میں کوئٹہ جانے والے کانوائے پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کانوائے میں شامل ڈی ایس پی ارباب علی لاشاری کی گاڑی کے شیشے پر گولی لگی۔پولیس ذرائع کے مطابق گولی لگنے سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا، جس کے ٹکڑے لگنے سے ڈی ایس پی ارباب علی لاشاری اور دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد کانوائےکو اپنی منزل کی طرف روانہ کردیا ۔
Load/Hide Comments


