ہنگو میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ، سرفراز بگٹی
کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہنگو میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین ،7 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں جبکہ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیںاپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے لیے پاکستان میں کوئی جائے پناہ نہیں، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، شہداء کی قربانیوں کی بدولت پاکستان میں پائیدار امن اور استحکام کی منزل حاصل ہوگی۔


