کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے کی مذمت، مقدس مقامات پر حملوں کو ناقابلِ جواز اقدام قرار دیتے ہیں، افغانستان

افغانستان نے کوہاٹ میں پولیس کمپاو¿نڈ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔اس حوالے سے افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی کا کہنا ہے کہ افغانستان مقدس مقامات پر حملوں کو ناقابلِ جواز اور قابلِ مذمت اقدام قرار دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ میں پولیس لائن کی مسجد پر دہشت گردوں نے خودکش حملہ کیا تھا۔خودکش حملے میں 16 پولیس اہلکار اور 6 شہری شہید اور 103 افراد زخمی ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں 73 اہلکار اور 30 عام شہری شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں