نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا، اگر فسادات ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے، مصطفیٰ کمال

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی لوگوں کو لڑانا چاہتی ہے تاکہ لوگ سب بھول جائیں، جب ان کی کرپشن کی بات ہوتی ہے آپ صوبائی کارڈ کھیلتے ہیں۔ نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا فسادات یا ہنگامے ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے۔ سندھی ہمارے بھائی ہیں، ہم سے زیادہ ان کے حالات خراب ہیں، حیدرآباد سے آگے جائیں تو پتا چلتا ہے کہ غربت کیا ہے۔نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا، فسادات یا ہنگامے ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے۔دھرنوں سے کبھی مسائل حل نہیں ہوئے، وفاق نے صوبوں کو آزاد چھوڑ دیا ہے، صوبوں کا احتساب کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں