حب ،گڈانی موڑ پر ٹریفک حادثہ، ایک موٹر سائیکل سور جاں بحق، 2شدید زخمی

حب(نمائندہ انتخاب ) گڈانی موڑ کے قر یب ٹریفک حادثہ ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،2 شدید زخمی ہو گئے نعش اور زخمیوں کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا ،اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کے روز گڈانی موڑ شیخ موسیٰ ہوٹل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار موٹر سائیکل ڈوزر گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار 16سالہ عمران ولد عبدالقدیر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی 16 سالہ محمد ولد عبدالناصر اور 15سالہ کامران ولد عثمان شدید زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا زخمیو ں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کریا گیا جبکہ ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار حب کے علاقہ زہری اسٹریٹ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں