بلوچستان حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسما جتک کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے، جمال رئیسانی
جمال رئیسانی نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ خضدار میں اسما جتک کے والد کا بہیمانہ قتل انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے یہ کیس انسانی حقوق سے متعلق ایک نہایت سنجیدہ اور قابلِ تشویش معاملہ ہے، جسے کسی بھی سطح پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔بیان میں مزید کہا ہے کہ اسما بلوچستان کی بیٹی اور ہماری بہن ہے، اور وہ انصاف کی متلاشی ہےاس اندوہناک واقعے میں جو بھی ملوث ہے، خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اسے بلاامتیاز قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ کسی جرم کو سیاسی مصلحت یا کسی بھی دباو¿ کی آڑ میں دبایا نہیں جانا چاہیے۔میں حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے، شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات یقینی بنائی جائے اور اسما جتک کو انصاف فراہم کیا جائے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے، اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔


