امن و امان کی صورتحال کے پیش نظرخضدار، قلات اور حب میں دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی
کوئٹہ ( آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع خضدار، قلات اور حب میں دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دی¿ے ہیںاس نوٹیفیکیشن کے بعد صوبہ بلوچستان کے 3 اضلاع ژوب، لورالائی اور سبی میں مختلف میونسپل کمیٹیز اور یونین کونسلز کی 06 جنرل نشستوں پر دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں، جن کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ان انتخابات میں کل 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ان حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 546، جن میں 2 ہزار 942 مرد اور 2 ہزار 604 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ووٹرز کے لئے مجموعی طور پر 08 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جن میں 2 مرد، 2 خواتین جبکہ 4 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ سیکیورٹی انتظامات کے تحت 06 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 02 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پولنگ کل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گی۔


