حب ، کراچی سے پکنک منانے کیلئے آنے والا نوجوان ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

حب(نمائندہ انتخاب ) حب ندی میں نہانے اور پکنک منانے پر ضلعی انتظامیہ کی عائدپابندی کے احکامات کو شہریوں نے ہوا میں اڑا دیا حب ندی میں نہانے والے شہریوں کا رش ،گہرے پانی میں نہاتے ہوئے کراچی کا نوجوان ڈوب کر جاں بحق ،نعش اسپتال منتقل ،ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی تفصیلات کے مطابق منگل کے روز حب ندی میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر ایدھی ریسکیو ٹیم نے ڈوبنے والے نوجوان کی نعش پانی سے نکل کر حب اسپتال پہنچا دیا جہاں پر جس کی 17سالہ شاویز ولد جاوید سکنہ ماڑی پور کراچی کے نام وپتہ سے شناخت ہوئی ایدھی ذرائع کے مطابق ضروری قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی واضح رہے کہ حب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حب ندی میں نہانے اور پکنک منانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اس کے باوجود روزانہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد حب ندی نہانے کیلئے پہنچ جاتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے پابندی کے احکامات کو ہوامیں اڑا کر ندی میں نہاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں عوامی حلقوں نے حب ضلعی انتظامیہ سے حب ندی میں نہانے اور پکنک منانے پر عائد پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں