شہباز شریف کی مکہ ڈیفنس الائنس کے بانی سربراہ سے ملاقات،سعودی عرب کے دفاعی حق کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے مکہ ڈیفنس الائنس کے بانی سیکریٹری جنرل، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ملاقات کی، جس میں علاقائی امن، دفاعی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے جنرل نعمان محمود کو مکہ ڈیفنس الائنس کے پہلے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انھوں نے مکہ امن معاہدے کو خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کے فروغ کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دفاع کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پاکستان سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور مملکت کی سلامتی و استحکام کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔ملاقات کے دوران سیکریٹری جنرل مکہ ڈیفنس الائنس نے وزیراعظم کو معاہدے کے تحت دفاعی اور تزویراتی تعاون کے فروغ، مشترکہ صلاحیتوں میں اضافے اور رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے سے متعلق حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔


