یورپی کمشنرکی صدر سے ملاقات، غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت سے یورپی کمشنر برائے داخلہ امور میگنس برونرکی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات ، تارکین وطن کی غیرقانونی اسمگلنگ کی روک تھام، قانونی نقل مکانی میں سہولت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 18ماہ کے دوران پاکستان سے غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی آئی ہے۔یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 18ماہ کے دوران پاکستان سے غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی آئی، پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے اس قدر کمی حاصل کی۔مزید براں یورپی کمشنرکی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کےلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں