ڈیرہ مراد جمالی، تمبو پیٹ میں زور دار لات مارنے سے نوجوان قتل جبکہ پٹ فیڈر سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) تمبو پیٹ میں زور دار لات مارنے سے نوجوان ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق تمبو منجھو شوری پولیس تھانے کی حدود روپا پل کے قریب کھیتوں میں شالی کی رومبی کے دوران گزشتہ روز پیٹ میں لات مارنے سے نوجوان صدورا خان ولد محمد بخش بے ہوش ہوگیا جس کو تمبو میں نجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا طبی امداد کے بعد انکو تشوش ناک حالت میں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی لے جایا گیا جن کو سکھر کے لیے ریفر کردیا گیا تاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے دم توڑ دیا واقعے کی مزید تحقیقات منجھو شوری پولیس کر رہی ہے ۔
دوسری جانب پٹ فیڈر سے لاش برآمد شناخت کے لئے ٹیچنگ ہسپتال ذیرہ مراد جمالی منتقل پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی پٹ فیڈر بیدار کے مقام پر کینال میں تیرتی ہوئی نا معلوم شخص کی لاش شہریوں نے کینال سے نکال کر پولیس کے حوالے کردی پولیس نے لاش ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں شناخت کے لیے رکھوادی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں