مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، حکام

کوئٹہ(این این آئی )مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق پیر کومستونگ میں واقع نجی لائبریری کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار احسان اللہ شہید ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں