سوراب کے علاقے میں ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 7 افرادزخمی

کوئٹہ(این این آئی)سوراب کے علاقے میں ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 7 افرادزخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو سوراب کے علاقے حاجیکہ کے مقام پر تیز رفتار گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7افراد غلام سرور ولد خدابخش، سمیع اللہ ولد رحمت اللہ،علی اکبر ولد نوربخش،جمعہ خان ولد امیر بخش،غلام حیدر ولد قمیصی خان ،مہربان ولد رحمن، اظہر علی ولد مہربان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال سوراب منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں