موجودہ دور میں حکومت کی کارکردگی کو عوام تک پہنچانے کے لیے جدید اور موثر میڈیا حکمتِ عملی ناگزیر ہے، سیکرٹری اطلاعات
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کے صوبائی وزراءکے ہمراہ محکمہ اطلاعات بلوچستان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی، سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان اور ڈائریکٹر اطلاعات سعید احمد شاہوانی نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں، معاشی اقدامات اور دیگر اہم شعبوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو مو¿ثر انداز میں عوام تک پہنچانے، حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرنے اور میڈیا کے ذریعے عوامی رابطہ مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کا بنیادی مقصد صوبائی وزراءکے ساتھ محکمہ اطلاعات کی جانب سے میڈیا ٹیموں کی منسلکی کے طریقہ کار پر غور کرنا تھا، تاکہ متعلقہ وزراءکی وزارتوں میں جاری ترقیاتی و عوامی فلاحی سرگرمیوں، پالیسی اقدامات، منصوبوں اور کارکردگی کو بروقت، مو¿ثر اور پیشہ ورانہ انداز میں میڈیا کے ذریعے اجاگر کیا جا سکے۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے کہا کہ موجودہ دور میں حکومت کی کارکردگی کو عوام تک پہنچانے کے لیے جدید اور مو¿ثر میڈیا حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔ محکمہ اطلاعات صوبائی حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات، ترقیاتی منصوبوں اور گڈ گورننس کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو میڈیا کے ذریعے بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹیموں کی مو¿ثر منسلکی سے صوبائی وزراء کی وزارتوں میں جاری سرگرمیوں کی بروقت کوریج، پریس ریلیزز، تصویری و ویڈیو کوریج، ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر تشہیری ذرائع کے ذریعے عوام تک درست اور مستند معلومات پہنچانے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ میڈیا ٹیمیں متعلقہ صوبائی وزراءکی وزارتوں سے قریبی رابطے میں رہتے ہوئے روزمرہ کی اہم سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں، اجلاسوں، فیلڈ وزٹس اور عوامی فلاحی اقدامات کی بروقت معلومات محکمہ اطلاعات تک پہنچائیں، تاکہ ان کی مو¿ثر میڈیا کوریج کو یقینی بنایا جا سکے۔صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی اور صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے محکمہ اطلاعات کی جانب سے حکومتی کارکردگی کو مو¿ثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبائی حکومت کے ترقیاتی، مالیاتی اور عوامی فلاحی اقدامات کو جدید میڈیا تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے زیادہ مو¿ثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا، تاکہ حکومت کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے اقدامات کو بھرپور انداز میں عوام کے سامنے لایا جا سکے۔


