وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کیلئے شہریوں سے پیسے بٹورنے والا کلرک معطل

کوئٹہ ( آن لائن)محکمہ تعلیم بلوچستان کے جاری اعلامیے کے مطابق طارق مرہٹہ بگٹی کے خلاف شکایات پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے سامنے آئی تھیں جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے پیسے بٹورنے والے اہلکار کی نشاندی کا حکم دیا تھا ، ابتدائی نشادہی میں طارق مرہٹہ نامی اہلکار سامنے آیا تھا جو محکمہ تعلیم بلوچستان میں جونئر کلرک تھا ، کلرک کو معطل کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کوئٹہ کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں