دو ہزار سے زائد بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے 2 ہزار سے زائد بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بیرونی ممالک میں بھیک مانگنے میں ملوث پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بیرونی ممالک میں بھیک مانگنے کیلئے جانے والے ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں جن کی وجہ سے ان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ لوگوں کو بھیک مانگنے کیلئے بیرونی ممالک بھیجنے والے ایجنٹوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زیادہ تر بھکاری سعودی عرب، ایران اور عراق عمرے اور مزارات کی زیارت کے لیے جاتے ہیں۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بیرونی ممالک میں بھیک کی غرض سے جانے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں