جے شنکرکے حوالے سے میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بیرسٹر سیف

پشاور(ویب ڈیسک)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جے شنکر کے حوالے سے میڈیا میں ان کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ٹی وی اینکر نے جے شنکر کے آنے کی بات کی تو انہوں نے یہ کہا تھا کہ جے شنکر کو دعوت دیتا ہوں تاکہ وہ پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج دیکھ لیں، ان کا بیان آدھا پیش کیا جا رہا ہے، جو صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ ان کے بیان کی پوری ویڈیو چلائی جائے۔ بیرسٹر سیف نے مزیدکہا کہ حکومت پی ٹی آئی احتجاج کو شنگھائی تعاون اجلاس سے غلط جوڑ رہی ہے۔ وہ شنگھائی تعاون اجلاس میں آنے والے معززین کو احتجاج میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نےکہا تھا کہ ہم جے شنکر کو دعوت دیں گے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے لوگوں سے خطاب کریں، دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط جمہوریت ہے جہاں پر ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں