جھل مگسی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ پرمسلح ڈاکووں کی فائرنگ، پولیس ہیڈ محررجاں بحق، کلینر و مسافر زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی ) جھل مگسی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ پرمسلح ڈاکووں کی فائرنگ ہیڈ محرر شہید کلینر ایک مسافر زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق جھل مگسی گنداواہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ پر سندھ کے علاقعے دادو مہیڑ کے مقام پر ڈاکووں کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس تھانے گنداواہ کا ہیڈ محرر عباس علی مگسی موقع پر شہید جبکہ کلینر ایک مسافر زخمی ہو گیا جنہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شرو ع کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں