مفتی شاہ میر کی شہادت پرافسوس، بلوچستان بھر میں قتل و غارت گری سر ے عام ہورہی ہے، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جمعیت علما اسلام تربت کے جنرل سیکرٹری مفتی شاہ میر بزنجو کی شہادت پر انتہائی افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی رٹ ختم ھوگئی ھے کیچ سمیت بلوچستان بھر میں قتل و غارت گری سرے عام ھورہی ھے۔ مذہبی اسکالرز، سیاسی کارکنوں اور عام شہریوں کو روزانہ نشانہ بنایا جارہا ھے۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مفتی شاہ میر بزنجو کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
Load/Hide Comments