خضدار، زہری سوہندہ ڈیم پر مسلح افراد کا حملہ، سیکیورٹی عملہ یرغمال بناکر مشینری نذر آتش

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علاقے زہری میں سوہندہ زہری ڈیم پر کام کرنے والی کمپنی کے چوکیدارو ں کو نامعلوم ملزمان نے کمرے میں بند کرکے مشینری کو آگ لگادی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے زہری کے علاقے سوہندہ زہری ڈیم کی تعمیر کے لئے کام کرنے والی سیف اللہ محمد شہی کمپنی کے چوکیداروں کو ایک کمرے میں بند کرکے تمام مشینری کو نذر آتش کردیا مذکورہ ڈیم پر 2015ء سے کام کا آغاز کیا گیا جو تا حال مکمل نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں