پنجگور، فائرنگ سے 2 افراد زخمی

پنجگور(نمائندہ انتخاب)پنجگور کے علاقے بونستان دازی میں نامعلوم مؤٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ایک کی حالتِ تشویش ناک ھے ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے بونستان کے علاقے دازی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے رحمان ولد حاصل خان اور مطاہر ولد محمد اعظم زخمی ہوگئے لواحقین کے مطابق زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے مگر اسپتال میں نہ ڈاکٹر ز موجود ہیں نہ سہولیات لواحقین کا کہنا ھے کہ زخمیوں کو دوسرے علاقوں میں منتقل کر نے کا مشورہ دیا جارہا ہے مگر ایمبولنس میں آکسیجن سلینڈر نہ ہونے سے مریض موت اور زندگی کے کشمکشِ میں مبتلا ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں