بلوچستان پاکستان کا دل ہے اس کی ترقی و خوشحالی ہی دراصل پورے ملک کی ترقی کی ضمانت ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عیدالاضحیٰ کے بابرکت اور پرمسرت موقع پر پوری قوم، امت مسلمہ اور خصوصاً اہلِ بلوچستان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے اپنے تہنیتی پیغام میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، اطاعت، اخوت اور رواداری کا عظیم درس دیتی ہے۔ یہ مقدس موقع ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی فلاح، اتحاد اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی، سالمیت اور پائیدار ترقی قومی یکجہتی اور قومی سلامتی کے استحکام سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کے باوجود حکومتِ بلوچستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال صوبے کے قیام کے لیے پوری سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ بعض بیرونی عناصر اور دشمن قوتیں بلوچستان کے حساس جغرافیائی محلِ وقوع کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوششیں کرتی رہی ہیں، تاہم پاکستانی قوم، سکیورٹی ادارے اور ریاستی ادارے ان تمام سازشوں کے خلاف متحد، چوکس اور مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی ہی دراصل پورے ملک کی ترقی کی ضمانت ہے صوبائی حکومت عوامی فلاح، روزگار کے مواقع کی فراہمی، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور گورننس کی بہتری کے لیے جامع اور نتیجہ خیز اصلاحات پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ عید کے اس مبارک موقع پر ہمیں ضرورت مند طبقات کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے تاکہ معاشرے میں مساوات، بھائی چارے اور ہمدردی کے جذبات کو مزید فروغ ملے وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی عطا فرمائے، بلوچستان کو خوشحالی اور سکون کا گہوارہ بنائے اور پوری امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی دولت سے نوازے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں