منگولی تھانہ کی حدود میں ڈاکوئوں کی فائرنگ ،ایک شخص قتل،پولیس ذرائع

ڈیرہ مراد جمالی (مانیٹرنگ ڈیسک)منگولی پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس تھانہ کی حدود مانجھوٹی میں الصبح مبینہ ڈاکوو¿ں نے سبزی منڈی ڈیرہ مراد جمالی سے خریداری کے لیے آنے والے نیاز جکھرانی کو ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا واردات کے بعد مسلح ملزمان مقتول کی موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں ڈکیتی راہزنی اور دیگر جرائم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ایک طرف علاقے میں جرائم کے واقعات بڑھ رہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایس ایچ او پولیس تھانہ منگولی کو کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا جا رہا ہے اگر زمینی حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہی تو امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے عوامی حلقوں نے ایس ایس پی نصیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے منگولی تھانہ کی حدود میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا مو¿ثر سدباب کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں