افغان سرزمین کو ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے استعمال سے روکا جائے، پاکستان

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ ریاستی سطح پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، افغانستان کو یقینی بنانا ہو گا کہ اس کی سر زمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، افغان عبوری حکومت دوحہ فریم ورک سمیت اپنی بین الاقوامی ذمے داریاں پوری کرے، افغان سر زمین کو ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سمیت پاکستان مخالف عناصر کے استعمال سے روکا جائے، افغانستان کے ساتھ ادارہ جاتی رابطے کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ اس کے نتیجے میں قابل تصدیق انسدادِ دہشت گردی اقدامات ہوں، پاکستان موثر سرحدی انتظام اور قابلِ تصدیق انسدادِ دہشت گردی اقدامات چاہتا ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ کسی بھی مذاکراتی عمل میں عملی اور قابلِ تصدیق پیش رفت کو اہمیت دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں