سردار علی محمد قلندرانی کے گھر پر بلا جواز چھاپہ مارنا افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، یونس عزیز زہری

خضدار (آن لائن) قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری صاحب کی توتک میں واقع جمعیت علماءاسلام کے سینئر رہنما قلندرانی قبائل کے سربراہ سردار علی محمد قلندرانی کے گھر پر چھاپے کی مزمت واقع پر تشویش کا اظہار بلوچستان حکومت اور پولیس کی اس اقدام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے جمعیت علماءاسلام کے خلاف گہری سازش قرار دی انھوں نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی ایک پر امن جماعت ہے پارٹی کے سینئر رہنما¶ں کے ساتھ اس طرح کے رویے کی جتنی بھی مزمت کرے کم ہیں۔جے یو آئی کے سینئر رہنما و ممتاز قبائلی شخصیت سردار علی محمد قلندرانی کے گھر پر بلا جواز چھاپہ مارنا انتھائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں ایک شریف شہری کے گھر پر بلاجواز چھاپہ مارنا بلوچ روایات، اسلام تعلیمات اور آئین پاکستان کے قوانین کے خلاف ورضی ہیں سردار علی محمد قلندرانی کے گھر پر چھاپہ مار کر حکومت یہ سمجھتے ہیں کہ جمیعت علماءاسلام کے قائدین اور کارکنوں کو کمزور کرینگے تو یہ انکے بھول ہیں۔اس شرمناک عمل کی اگر فل فور جامع تحقیق نہی کی گئے تو جمیعت علماءاسلام شدید ردعمل اپنائینگے۔سردار علی محمد قلندرانی انتھائی معزز اور شریف شہری ہے اس طرح کے رویہ انکے ساتھ اپنانا ایک سوچی سمجھی سازش ہے قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ اس ناروا عمل کے محرکات عوام کے سامنے لائے ملوث کرداروں کی خلاف کاروائی کرے نہی تو جمیعت علماءاسلام شدید احتجاج کی طرف جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں