ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانے میں قید نوجوان پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق، مقدمہ درج، پولیس محرر گرفتار
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے میں حوالات میں قید نوجوان پر پولیس محرر کی فائرنگ گولیاں لگنے سے نوجوان موقع پر ہی جانبحق لاش ثیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں چھوڑ کر پولیس رفوچکر ورثاء ہسپتال پہنچ گئے پولیس اور ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج محرر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج گرفتار کرلیا گیا بلوچستان حکومت کا بھی واقعے کا سخت نوٹس ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی نصیرآباد سے رپورٹ طلب پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے میں قید حوالات میں بند نوجوان مختیار احمد ولد عبدالرحیم بزدار کو مبینہ طورپر تھانے کے سب محرر نے گزشتہ شب سرکاری اسلحے سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور واقعے کو اسلحہ صفائی کرنے کے دوران گولیاں چلنے جانے کا اتفافیہ قرار دیا گیا جبکہ نوجوان کی لاش ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں چھوڑ کر پولیس رفوچکر ہو گئی ساری رات نوجوان کی لاش پڑی رہی صبح ورثاءکو سوشل میڈیا میں پوسٹ وائرل ہونے پر اطلاع ملی ورثاءہسپتال پہنچ گئے اور واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا پولیس اور ڈاکٹرز کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کرواگیا واقعہ کا حکومت بلوچستان صوبائی وزیر داخلہ ضیاءلانگو نے سخت نوٹس لیا معاون داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق واقعے کی ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی نصیرآباد سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے واقعے کی ازادانہ صاف وشفاف تحقیقات اور واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے گیے پولیس نے پولیس میں ملوث شب محرر جاوید اقبال ڈومکی کے خلاف زیر دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ گرفتاری کے بعد ایس ایس پی نصیراباد نے شب محرر کو معطل کردیا گیا واقعے کے بارے میں مذید تحقیقات سٹی پولیس کر رہی ہے #


