جامعہ تربت شعبہ کمپیوٹر سائنس کے بورڈ آف اسٹڈیزاجلاس میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پروگرامز اور نصاب کی منظوری

تربت (آئی این پی)جامعہ تربت کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے بورڈ آف اسٹڈیزکاپانچواں اجلاس شعبے کے سربراہ انجینئر بلال الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن گائیڈلائنز اور جامعہ تربت کے تعلیمی تقاضوں کی روشنی میں کمپیوٹر سائنس میں تین نئی اسپیشلائزیشنز، ڈیٹا سائنس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹنگ میں 14 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل امیدواروں کو بی ایس کمپیوٹر سائنس پروگرام کے پانچویں سمسٹر میں براہ راست داخلے کی سہولت دینے کی بھی سفارش کی گئی۔اجلاس میں ہائرایجوکیشن کمیشن جانب سے جاری کردہ فریم ورک کے مطابق بی ایس کمپیوٹر سائنس کے پروگرام لرننگ آو¿ٹ کمز اورکورس لرننگ آو¿ٹ کمز کے علاوہ نصاب کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ترجمان جامعہ تربت کے مطابق، وائس چانسلر ڈاکٹر گل حسن نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ یونیورسٹی کو روایتی تعلیمی نظام سے نکال کر قومی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ قومی و عالمی جاب مارکیٹ کے چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جامعہ تربت اپنے اسٹریٹجک پلان 2030 پر عملدرآمد کرتے ہوئے اس خطے میں ہائی ٹیک تعلیم اور ڈیجیٹل انقلاب کا سب سے بڑا مرکز بننے کی طرف گامزن ہے۔وائس چانسلر نے واضح کیا کہ عصرحاضر کے تقاضوں پر مبنی نئے متعارف کرائے گئے ان پروگرامز کا بنیادی مقصد طلبہ کو کامیاب کیری¿ر کی ضمانت فراہم کرنا ہے۔اجلاس میں سبجیکٹ ایکسپرٹس کے طور پر جامعہ بلوچستان سے پروفیسر ڈاکٹر وحید نور اور سکھر آئی بی اے یونیورسٹی سے ڈاکٹر زکریا کے علاوہ ایپٹیک میڈیا پشاور سے انڈسٹری ایکسپرٹ عثمان خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اس کے علاوہ جامعہ تربت سے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض احمد اور فیکلٹی ممبر بالاچ خان کے علاوہ عطاءشاد ڈگری کالج تربت سے محمد یوسف مجاہد اور گرلز ڈگری کالج تربت سے گوہر عزیز بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں