فواد چوہدری کے اہل خانہ حبا چوہدری کیخلاف مہم کی مذمت کرتا ہوں ، پاکستانی سے بلوچستان میں اس کے ورثے، نسل اور شناخت چھیننے کا حق کسی کونہیں ہونا چاہیے،جان اچکزئی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ِ اطلاعات و تعلقات عامہ، حکومت بلوچستان جان اچکزئی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میں فواد چوہدری کے خاندان کے خلاف بدنیت مہم کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔حبا فواد پاکستانی شہری ہیں اور خود کو بلوچستان اور کاکڑ قبیلے سے جوڑتی ہیں۔ کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار نہیں کہ ان کی شناخت مسترد کرے یا یہ طے کرے کہ وہ خود کو کیا کہیں۔ڈومیسائل سرٹیفکیٹ بار بار سیاسی آلہ بن چکے ہیں جن سے صوبے میں دیگر برادریوں کو باہر رکھا اور امتیاز کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہیں کسی بھی پاکستانی سے بلوچستان میں اس کے ورثے، نسل اور شناخت کا حق چھیننے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
Load/Hide Comments


