آج دالبندین میں کارروائی کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک کردیے، سرفراز بگٹی

ویب ڈیسک :وزیراعلی سرفراز بگٹی نے ایکس پر ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں آج دالبندین میں کارروائی کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے تاہم ہتھیار چھوڑ کر آئینِ پاکستان کے تحت پ±رامن زندگی اختیار کرنے والوں کے لیے ریاست کے دروازے آج بھی کھلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں