قلات، رودینجو جتک آباد سے نا معلوم ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد

قلات(نمائندہ انتخاب) قلات رودینجو جتک آباد سے نا معلوم ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد، قلات پولیس کے مطابق رودینجو جتک آباد  سے ایک نامعلوم ضعیف العمر شخص کی تشدد ذدہ اور گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے شناخت اور ضروری کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قلات منتقل کر دیا گیا ہے، قلات پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص متوفی کو جانتا یا اس کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو شناخت میں مدد کے لیے قلات پولیس سے رابطہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں