سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری سے سابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءو سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری سے سابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے ملاقات کے دوران بلوچستان کی موجودہ سیاسی و علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماو¿ں نے موجودہ سیاسی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی و علاقائی مسائل کے حل کے لیے باہمی مشاورت کو مزید مو¿ثر بنانے پر زور دیا اس موقع پر سیاسی رابطوں کو مزید مستحکم کرنے، باہمی تعاون کے فروغ اور علاقائی معاملات پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
Load/Hide Comments


