باغات سے فائرنگ پر مالک کو سہولت کار سمجھ کر کارروائی کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے، حافظ حمدا للہ

ویب ڈیسک : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے انگور کے باغات سے فائرنگ کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر باغات سے فائرنگ ہوئی تو باغ کے مالک کو سہولت کار سمجھ کر کارروائی کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں کہا کہ اگر چور گھر میں داخل ہوں اور ڈاکو فرار ہو جائیں تو کیا گھر کا مالک ہی ڈاکو بن جائے گا؟

انہوں نے کہا کہ یہ قانون نہیں بلکہ منطق کا جنازہ ہے، جسے سرکاری پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ یہ تو وہی بات ہوئی کہ مرض کہیں اور ہو اور علاج کہیں اور کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں