شاہرگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص ہلاک، ایکزخمی

کوئٹہ(این این آئی) شاہرگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے کوزخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہرگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص راز ق کو ہلاک جبکہ عیسیٰ گل کو زخمی کردیا اور موقع سے فرا ہوگئے۔ پولیس نے نعش اورزخمی کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں