خضدار ، مصنوعی مہنگائی سے غریب عوام کا جینا محال، قوت خرید جواب دے گئی ،عوامی حلقے

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار میں مصنوعی مہنگائی غریب اورمتوسط طبقہ شدید متاثرمہنگائی نے لوگوں کاجیناحرام کردیا۔ شہر میں ناپ تول اور نرخنامہ مقرر کرنے والے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔ ان خیالات کااظہار خضدار کے عوامی حلقوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہرمیں مصنوعی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی قوتِ خرید جواب دے چکی ہےاور روزمرہ زندگی مشکلات کا شکاربن چکا ہے شہرمیں روزمرہ ایشیاءکی استعمال جن میں آٹا، چاول، دالیں، سبزیاں،خوردنی تیل، گیس اور ودیگرایشیاءخورودنوش شامل ہیں ان کے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے جس کے باعث عام شہری شدید مالی دباو¿ میں مبتلا ہورہاہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ آمدن محدود جبکہ اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہاہے مہنگائی سے تنخواہ دار مزدوردیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے جنہیں دو وقت کی روٹی کے حصول کے لیے بھی شدید مشکلات کا سامنا کررہا ہے بازارمیں اشیائے ضروریہ من مانی قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں عوام رل گئی ہے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قیمتوں کی نگرانی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاکر عوام کوریلیف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں