بلوچستان بھر میں جشنِ عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان بھر میں جشنِ عید میلاد النبیﷺ گزشتہ روز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ملک بھر کی طرح صوبے کے مختلف شہروں میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر تقریبات اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان بھرمیں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مساجد،اہم مقامات اور شاہراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ چمن، زیارت، مچھ اور مستونگ میں بھی عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں تقریبات اور خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، صحبت پور، دکی اور سبی میں میلاد النبیﷺ کی تقریبات میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
Load/Hide Comments


