ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پولیس

ڈیرہ مراد جمالی (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میںمسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مولوی عبدالرحمن ساسولی عرف جوزی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے، مقتول جمعیت علماءاسلام کے رہنماءبتائے جارہے ہیں، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں