کوئٹہ، پکنک پوائنٹس، بالخصوص ہنہ اڑک، ہنہ جھیل، سرہ خلہ، کرخسہ، چلتن نیشنل پارک اور شعبان تک عوامی رسائی پر عارضی پابندی عائد
کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع کوئٹہ کے مختلف پکنک پوائنٹس، بالخصوص ہنہ اڑک، ہنہ جھیل، سرہ خلہ، کرخسہ، چلتن نیشنل پارک اور شعبان تک عوامی رسائی پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے۔تمام متعلقہ ایس ایچ اوز اور انتظامی افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ان مقامات پر تفریحی مقاصد کے لیے جانے والے افراد کو روکیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
Load/Hide Comments


