ساوتھ ایئر کا کراچی سے گوادر کیلئے سروس کا باضابطہ آغاز

گوادر(این این آئی)گوادر کی فضائی رابطہ کاری میں اہم پیش رفت کے تحت نجی ایئرلائن ساو¿تھ ایئر نے کراچی سے گوادر کیلئے اپنی پہلی آزمائشی پرواز سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) پر لینڈ کر گئی۔ فعال ایئرپورٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت مسافروں، سامان اور خدمات کی مو¿ثر اور آسان تر نقل و حمل میں معاون ثابت ہوگا۔رپورٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے شیڈول کے مطابق، پہلی پرواز Z8 905 گزشتہ روز دوپہر بارہ بجے کراچی سے روانہ ہوئی۔ یہ پرواز سہ پہر 3 بجکر 40منٹ پر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ اس نئی فضائی سروس کے آغاز سے نہ صرف گوادر، کراچی، کوئٹہ اور دیگر شہروں کے درمیان سفری فاصلے کم ہوں گے بلکہ مکران ڈویژن میں تجارت، سیاحت اور ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ اور ایئرپورٹ کے درمیان بہتر رابطہ شہر کو ایک مثالی تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز میں تبدیل کر سکتا ہے، جہاں بحری اور فضائی نقل و حمل ایک دوسرے کی تکمیل کریں گے۔ اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ، روزگار کے بہتر مواقع اور خطے کی مجموعی معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں