عیدالاضحی پر کوئٹہ سمیت ضلعی ہیڈکوارٹرز میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، کیسکو کا اعلان

کوئٹہ (آن لائن) عیدالاضحی پر کوئٹہ سمیت ضلعی ہیڈکوارٹرز میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ترجمان کیسکو کے مطابق کوئٹہ شہر کے علاوہ صوبے کے تمام سٹی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کو بھی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاکہ عید کے دوران شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔کیسکو کا کہنا ہے کہ صوبے میں موجود تمام رورل فیڈرز کو ان کے پرانے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران کیسکو پاور ڈسٹری بیوشن سینٹر میں ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جو بجلی کی فراہمی اور مجموعی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کرے گا۔کیسکو کے مطابق کنٹرول روم بندش یا کسی بھی تکنیکی خرابی کی صورت میں بجلی کی فوری بحالی کیلئے متعلقہ سب ڈویژن کو فوری کارروائی کا پابند بھی بنائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں