بلوچستان و پشتونخواہ میں حالات روز بہ روز سنگین، مفتی شاہ میر کے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، جان بلیدی

اسلام آباد/ کوئٹہ( این این آئی) نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے جمعیت علماء اسلام تربت کے جنرل سیکر ٹری مفتی شاہ میر بزنجو کی شہادت پر افسوسناک کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان و پشتونخواہ میں حالات روز بہ روز سنگین تر ہوتے جارہے ہیں ریاست اپنی زمہ داری ادا کرنے سے قاصر ہے صوبوں میں قائم حکومتوں کو صورتحال کا زرہ برابر ادارک نہیں ہے بلوچستان عملا اب نو گو علاقہ بن چکا ہے جہاں نہ راستے محفوظ ہیں اور نہ دینی و تعلیمی ادارے، لیکن حکومتوں کو اس بات کا زرہ برابر بھی احساس نہیں ہے تمام شاہراہیں پر دھرنے لگے ہیں آمدورفت بند ہوچکا ہے سینکڑوں نوجوان غائب ہیں۔ بلوچستان کے ہائی ویز پر پولیس وین سمیت کاروباری لوگوں کی کروڑوں کی مشینری کو آگ لگائی جاری ہے اور لوگوں کی بیعزتیاں کی جارہی ہیں اس سنگین اور دردناک صورتحال کے باوجود حکومت ترقی کی بانسری بجارہی ہے۔ جان بلیدی نے کھاکہ شہید مفتی شاہ میر بزنجو کے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ مزہبی و سیاسی رہنماؤں کی سیکیوریٹی پر توجہ دی جائے اور بلوچستان و پشتونخواہ کے سنگین صورتحال پر سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں