پنجگور، سی پیک روڈ پر احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری، روڈ بدستور بند

پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگورمیں سی پیک روڈ پر احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری جس کے باعث روڈبدستور بند رہا ۔تفصیلات کے مطا بق لاپتہ افراد کے لواحقین کا وشبود پولیس اسٹیشن سے سی پیک تک احتجاجی ریلی اور پولیس اسٹیشن وشبود کے سامنے احتجاجی دھرنادیا ۔پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر اندر عاقل اور دیگر لاپتہ باریاب نہ کئے گئے تو تربت جانے والی روڈ کو بھی بند کرینگے انہوں نے کہا کہ ہمیں روڈ بند کرنے کا شوق ھے نہ رمضان المبارک کے مہینے میں احتجاج کرنے ہمارے پیاروں کو لاپتہ کرکے ہمیں احتجاج پر مجبور کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عاقل اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی تک احتجاجی دھرنا سی پیک روڈ پر جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ بے بسی کا مظاہرہ کررہے ہیں پولیس اسٹیشن کے سامنے سے ایک شہری کو اٹھاکر لے جایا جاتا ہے مگر وہ بے بسی کی تصویر بن کر صرف تماشا دیکھتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے بے قصور ہیں انکو اٹھاکر پورے خاندان ذہنی طور ازیتوں سے گزرتا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے پیاروں کو بازیاب کیا جائے انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے زمہ داران حکومت سے اپیل کی کہ عاقل باب جان سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے انہوں نے رمضان المبارک کا مہینہ عبادت کا مہینہ ھے مگر ہم آپنے پیاروں کے لیے دن رات سڑکوں پر ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں آن سینکڑوں مسافروں گاڑیوں کے ڈرائیورز کی تکلیف کا احساس ھے مگر ہم انتہائی مجبوری کی حالت میں گزشتہ چار روز سے روڈ پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور زمہ داران کو چاہیئے کہ ہماری مجبوریوں کو سمجھ کر ہمارے پیاروں کو بازیاب کرایا جائے اگر کوئی جرم کیا ھے تو آپنے عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ ہمیں تسلی ہو انھوں نے کہا کہ ہم اس طرح کسی بھی صورت روڈ کو بحال نہیں کرینگے اور یہ دھرنا عاقل باب جان اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ آج کے اس احتجاجی مظاہرے کا مقصد پولیس کو آگاہ کرنا ہے کہ اس کے پولیس اسٹیشن کے سامنے کوئی محفوظ نہیں عاقل کو وشبود پولیس اسٹیشن کے سامنے سے نامعلوم گاڑی سواروں نے اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے